کراچی کے شہریوں کا نئے صوبوں کے قیام اور شہر کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ

گلیوں محلوں میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آتا، گٹر لائنیں خراب اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، شہری


خالد محمود November 04, 2026

کراچی:

کراچی کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مسائل کے پیش نظر نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کراچی کو بھی الگ صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی گلیوں اور محلوں میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آتا، گٹر لائنیں خراب ہیں اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ موجودہ نظام تبدیل ہونا چاہیے، نئے صوبے قائم کیے جائیں اور کراچی کو بھی الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔

شہریوں نے شکایت کی کہ پورے شہر میں کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، جگہ جگہ گندا پانی جمع ہے اور کوئی تعمیراتی کام دکھائی نہیں دیتا۔ گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں آمدورفت بھی دشوار ہوچکی ہے، لہٰذا مسائل کے حل کے لیے انتظامی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔