منی پور میں نسلی فسادات اور خونریزی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ بی جے پی حکومت کے خلاف بھارتی عوام سراپا احتجاج ہیں۔
مودی حکومت کی سنگین غفلت اور ناکام پالیسیوں کے باعث منی پور میں 3 سال بعد بھی نسلی فسادات بدستور جاری ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق متنازع ریاست میں سنگین حفاظتی کوتاہی کے باعث مسلح گروہوں میں فائرنگ سے خونریز واقعہ پیش آیا۔ برسوں سے جاری نسلی کشیدگی کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران بھی ہلاکتیں منی پور میں بگڑتی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے نے بھی بھارتی حکومت کی پراکسی جنگ اور منشیات کی سرپرستی کے خلاف منی پور کے عوام کے احتجاج کی نشاندہی کی ہے۔
اسی طرح تحقیقاتی ادارے ساؤتھ ایشیا ٹیررازم کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق منی پور میں مئی 2023 سے عسکریت پسندی کے 181 واقعات میں 393 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 95 ہلاکتیں صرف 2026 میں ہوئیں۔