مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے


خالد محمود November 04, 2026

مولانا فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کو ایف آئی اے کے متعدد طلبی نوٹس جاری کردیے گئے۔

فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کرکے نوٹس جاری کر دیے، محمد اکرم خان پانیزئی کو ایف آئی اے نے 2 نومبر کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی

ایف آئی اے نے محمد اکرم خان پانیزئی کو سابقہ نوٹس کے تسلسل میں دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرکے 4 نومبر کو انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے، ایف آئی اے نے محمد اکرم خان پانیزئی کو انکوائری میں اپنا مؤقف پیش کرنے اور متعلقہ دستاویزی و ڈیجیٹل شواہد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

محمد اکرم خان پانیزئی کو جاری دوسرے نوٹس میں ایف آئی اے نے عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی سے خبردار کیا ہے۔