عثمان مختار نے اہلیہ کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان اپریل 2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک November 04, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ زنیرہ انعام خان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کو لپ اسٹک لگانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ عثمان مختار نے اہلیہ کی خوب تعریفیں بھی کیں اور انہیں بہترین ماں، خیال رکھنے والی بہن، شاندار بیٹی اور اسپیشل شریکِ حیات قرار دیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ تم بیک وقت اتنی ساری ذمہ داریاں اتنی آسانی سے نبھاتی ہو کہ باقی لوگوں کے لیے یہ بات قدرے پریشان کن ہے۔

انہوں نے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میری دعا ہے زندگی تمہیں اتنی ہی خوشیاں دے جتنی تم دوسروں کی زندگی میں لاتی ہو۔

واضح رہے کہ عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان اپریل 2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔