کینڈل جینر کی سالگرہ پر کائلی جینر نے دل کی بات کہہ دی

کائلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کے ساتھ بچپن کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں


ویب ڈیسک November 04, 2026

امریکی ماڈل کینڈل جینر کی 31ویں سالگرہ پر ان کی چھوٹی بہن اور معروف کاروباری شخصیت کائلی جینر نے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

کائلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کے ساتھ بچپن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور ان کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کو تازہ کیا۔

Kylie Jenner gets emotional as she celebrates sister Kendall’s 31st birthday

کائلی نے کیپشن میں لکھا کہ ’’آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس میں تمہارے میرے ساتھ ہونے اور تمہارے کردار کا بہت بڑا حصہ ہے۔‘‘

بہن کا محبت بھرا پیغام دیکھ کر کینڈل جینر بھی جذباتی ہو گئیں اور کمنٹس میں آنسوؤں والے ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔