بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں غیر معمولی کیچ پکڑ کر شائقین کی توجہ حاصل کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران 29ویں اوور میں بھارتی بولر انشل کمبوج کی گیند پر نیوزی لینڈ کے بیٹر نیتھن اسمتھ نے دفاعی شاٹ کھیلا، تاہم گیند بلے سے لگ کر سلپ کی جانب چلی گئی۔
ویرات کوہلی نے تیزی کیساتھ دائیں جانب ڈائیو لگاتے ہوئے گیند کو زمین سے صرف چند انچ اوپر ہی ایک ہاتھ سے پکڑ کر سب کو حیران کر دیا اور تھرڈ امپائر کے ریویو کے بعد کیچ کو درست قرار دیا گیا جبکہ نیتھن اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شاندار کیچ کے بعد کوہلی نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں جشن بھی منایا اور اس فیلڈنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔