غزہ اور ایران جنگ لے ڈوبی؛ رجیم چینج کے شوقین ٹرمپ کی سیاست کا عبرتناک انجام

غزہ اور ایران جنگ کے بعد سے امریکی صدر کی مقبولیت کو شدید ٹھیس پہنچی تھی جس کا اثر الیکشن نتائج پر بھی پڑا


ویب ڈیسک November 04, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو دوسرے ممالک میں حکومتیں تبدیل کرنے کے خواہاں رہے ہیں ان کے اپنے اقتدار کی کشتی میں بڑے بڑے سوراخ ہوگئے جس سے یہ ڈولتی ناؤ ڈوب بھی سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی انتخابات میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی جسے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کو سینیٹ میں 7 اور ایوان نمائندگان میں 25 نشستوں میں شکست فاش ہوئی کھوئیں جس کے بعد اس کے پاس سینیٹ میں 44 اور ایوان نمائندگان میں 139 نشستیں ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ جن کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 54 اور ایوان نمائندگان میں 228 ہوگئی ہیں جب کہ جیتنے والے آزاد امیدوار بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ایران کے خلاف جنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی انتخابی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے بھی اعتراف کیا کہ ایران جنگ کے باعث ان کی جماعت کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے بھی امریکی مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی شکست کو امریکی عوام کی جانب سے ایران جنگ کے خلاف فیصلہ قرار دیتے ہوئے عوامی رائے کا احترام کرنے پر زور دیا۔

امریکی انتخابات کی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی، خصوصاً ایران اور غزہ کے معاملات پر ان کے جارحانہ اقدامات نے امریکی عوام کے ایک بڑے حصے میں ناراضی پیدا کی ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے اکتوبر میں کیے گئے سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 30 فیصد تک گر گئی تھی جبکہ 68 فیصد امریکیوں نے ان کی کارکردگی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انتخابی نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ بیرونی محاذوں پر طاقت کا مظاہرہ کرنے والے ٹرمپ کو اب اندرون ملک سیاسی مزاحمت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ مڈٹرم الکیشن میں یہ شکست ٹرمپ کی صدارت کے فوری خاتمے کا باعث نہیں بنیں گے البتہ اقتدار کے آئندہ دو برسوں کے لیے ان کے حکومتی احکامات کی منظوری اور سیاسی حکمت عملی کو مشکل بنا سکتے ہیں۔ جس سے وہ اپنا کوئی متنازع منصوبہ پورا نہیں کرسکیں گے۔