حکومت سندھ نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے یوم علامہ اقبال کے موقع پر 9 نومبر(پیر) 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تعطیل سندھ بھر کے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں نافذ ہوگی۔
حکومت سندھ نے بتایا گیا کہ عام تعطیل کا اطلاق اہم خدمات کے شعبوں پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت بھی یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔