باغ میں فسادی جتھے کا دھرنا ختم، معمولات زندگی بحال، آزاد کشمیر کے عوام کا اظہار اطمینان

باغ میں دھرنے کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے


خالد محمود November 05, 2026

ضلع باغ میں فسادی جتھے کے دھرنے کے خاتمے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے، جس پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

باغ میں دھرنے کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر راولاکوٹ، بھمبر، میرپور، باغ اور مظفرآباد کے عوام کا کہنا تھا کہ باغ میں فسادی جتھے کے دھرنے کا خاتمہ اور نظامِ زندگی معمول پر آنا خوش آئند ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ باغ سے منسلک تمام شاہراہیں کھل چکی ہیں، جو سیاحت کے شعبے کے لیے بھی بڑی خوشخبری ہے۔ دھرنے کے خاتمے کے بعد باغ میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

عوام کے مطابق اس فسادی جتھے کی انتشاری تحریک کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار کا بہت نقصان ہوا ہے۔