وفاقی آئینی عدالت کا ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کو بڑا حکم   

چیف جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ ہم اس معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کررہے ہیں


جہانزیب عباسی November 05, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے  بڑا حکم جاری کرتے ہوئے  پشاور ہائیکورٹ کو تاحکم ثانی ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ ہم اس معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کررہے ہیں ، دیگر فریقین عدالتی حکم دیکھ کر اپنی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، واضح رہے سہیل آفریدی و دیگر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے مختلف احکامات کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔