خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی اور صوبائی حکومت متحرک

ایس آئی ایف سی صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور کاروباری آسانیاں فراہم کر رہی ہے


خالد محمود November 05, 2026

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی اور صوبائی حکومت کے درمیان اشتراک اور روابط جاری ہیں، اس سلسلے میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورے کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا میں دستیاب کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع اور اسپیشل اکنامک زونز کی استعداد بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وفد کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری ضابطہ جاتی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور کاروباری آسانیاں فراہم کر رہی ہے۔