مہمند میں پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی پی او مہمند


احتشام خان November 05, 2026

پشاور:

مہمند کے علاقے یکہ غنڈ میں پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار بچ گئے جبکہ حملہ آوور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او مہمند رضا محمد خان کے مطابق پولیس ٹیم پولیو ڈیوٹی پر مامور تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔