لکی مروت میں ترقیاتی اور عوامی فلاح کے اقدامات تیز، ضلعی انتظامیہ متحرک

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی زیرصدارت عوامی کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی


خالد محمود November 05, 2026

نئی صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر لکی مروت میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور ترقیاتی اور عوامی فلاح کے اقدامات پر کام تیز کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت لکی مروت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کیٹیگری ڈی اسپتال تیترخیل کی مانیٹرنگ، طبی سہولیات کی بہتری اور مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے ذریعے عوامی گزرگاہوں کی بحالی اور شہریوں کی آمدورفت آسان بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لکی مروت میں صفائی ستھرائی اور بہتر شہری ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی زیرصدارت عوامی کھلی کچہری بھی منعقد ہوئی، جس میں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔