عالمی شہرت یافتہ نارویجن نژاد برطانوی ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایلن واکر نے لاہور کے دورے کے بعد پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ممکنہ میوزک پروجیکٹ کا اشارہ دے دیا۔
ایلن واکر نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لاہور کے تاریخی عالمگیری دروازے کے سامنے اپنے مخصوص لوگو والا لکڑی کا ڈبہ اٹھائے نظر آئے۔
ویڈیو کے پس منظر میں پاکستانی گانے ’الفاظ‘ کی دھن سنائی دے رہی ہے جس کے بعد مداحوں میں ’الفاظ 2.0‘ کی تیاری سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
اس سے قبل ایلن واکر نے پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک، زین اور زوہیب کے گانے ’الفاظ‘ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کی تعریف کی تھی۔