آزاد کشمیر؛ فسادی جتھے کے شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مزید شواہد منظرِعام پر

راولاکوٹ بس ٹرمینل سے فسادی جتھے کی رکاوٹیں ہٹانے کے دوران کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے پولیس پراندھا دھند فائرنگ کی تھی


خالد محمود November 05, 2026

آزادجموں وکشمیرمیں فسادی جتھے کے شرپسند کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد پھرمنظرِعام پر آگئے۔

آزادجموں وکشمیرکے شہرراولاکوٹ میں خوف وہراس پھیلانے کے لیے جدید اسلحےسے لیس فسادی جتھے کا اصل چہرہ ایک مرتبہ پھربے نقاب ہوگیا۔

پونچھ ریجن پولیس ترجمان کے مطابق راولاکوٹ بس ٹرمینل سے فسادی جتھے کی رکاوٹیں ہٹانے کے دوران کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے پولیس پراندھا دھند فائرنگ کی۔

ترجمان کے مطابق فسادی جتھے کے شرپسندوں کی اندھادھند فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کےکئی اہلکارزخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پربے بنیاد، گمراہ کن پروپیگنڈا اورمن گھڑت دعوے پھیلائےجارہے ہیں ۔

ویڈیومیں فسادی جتھہ( کالعدم ایکشن کمیٹی)کے کارندوں کوسرعام خودکارہتھیاروں اورآٹومیٹک گرینیڈ لانچر کا استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بیرونی آقاؤں کی ایما پر فسادی جتھہ روزِاول سے ہی علاقے میں بد امنی پھیلانے  کے لیے جدید ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔

آزاد کشمیرکے غیورعوام پہلے ہی ریاست مخالف عزائم رکھنے والے فسادی جتھے کے گمراہ کن ایجنڈے کو یکسر مسترد کرچکے ہیں۔