وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے سینیٹ کے ارکان کا فیصلہ بھی جلد ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو، دو جبکہ پی ٹی آئی کو بھی دو نشستیں دی جائیں گی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اے این پی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کو ایک، ایک نشست ملے گی، ناموں کا حتمی فیصلہ قائدِ ایوان و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار مشاورت کے بعد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اپوزیشن، حکومتی اتحادی جماعتوں اور متعلقہ پارلیمانی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔