گوجرانوالہ میں خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم عرفان واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیا، جس میں واٹس ایپ لاگ اِن اور خاتون کا قابل اعتراض ڈیٹا موجود پایا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے الزام میں دو ملزمان اویس اور بلال کو بھی گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرکے ہراساں کر رہے تھے، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔