ڈیرہ اسماعیل خان:
خیبرپختونخوا کے علاقے بدری تالاب میں چیک ڈیم کی تعمیر تکمیل کے قریب پہنچ گئی۔
آبپاشی اور دیگر ضروریات کے لیے وافر پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، حکومتی ذرائع منصوبے کی تکمیل سے آبپاشی اور دیگر ضروریات کے لیے وافر مقدار میں پانی دستیاب ہو سکے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، جبکہ بدری تالاب چیک ڈیم کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کو نظرانداز کیا جاتا رہا، جنہیں اب مکمل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر راج کے بعد تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل سے خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، جسے عوام بھی بھرپور سراہ رہے ہیں۔