انتخابی کامیابی کے بعد اہلیہ سے محبت کا اظہار، امریکی سیاستدان عبدل السید کی ویڈیو وائرل

شوہر کے محبت بھرے الفاظ سن کر سارہ شرما گئیں جبکہ اس موقع پر دونوں نے اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔


ویب ڈیسک November 06, 2026

امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کی نشست جیتنے والے عبدل السید نے اپنی اہلیہ سارہ جوکاکو سے محبت کا اظہار کر کے انتخابی جشن کو یادگار بنا دیا۔ دونوں کے اسٹیج پر گلے ملنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

ڈیٹرائٹ میں انتخابی رات خطاب کے دوران عبدل السید نے اپنی کامیابی میں ساتھ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر اپنی اہلیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عبدل السید نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمہارے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا اور میں کسی دوسرے کے ساتھ یہ سفر طے کرنا بھی نہیں چاہتا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔

شوہر کے محبت بھرے الفاظ سن کر سارہ شرما گئیں جبکہ اس موقع پر دونوں نے اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔

تقریب میں موجود حامیوں نے بھی اس جذباتی لمحے پر خوشی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔