’شدید غصہ آتا ہے‘، بشریٰ انصاری بیٹی کے سابق شوہر کے رویے پر پھٹ پڑیں

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اپنی جگہ، لیکن بزرگوں کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔


ویب ڈیسک November 06, 2026

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی نریمان انصاری کے سابق سسرال والوں کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کئی دردناک انکشافات کر دیے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں بتایا کہ ان کی بیٹی نے سسرال والوں کی بھرپور خدمت کی لیکن علیحدگی کے بعد انہوں نے نریمان اور ان کے بچوں کی خیریت تک دریافت نہیں کی۔

اداکارہ نے کہا کہ نریمان نے اپنی ساس اور نندوں کا خیال رکھا، انہیں کینیڈا بلایا اور ہمیشہ عزت دی لیکن بدلے میں انہیں محبت اور ہمدردی نہیں ملی۔

بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ بیٹے کی باتوں میں آکر کوئی اپنے ہی پوتے پوتیوں سے اتنا بے حس کیسے ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اپنی جگہ، لیکن بزرگوں کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

Bushra Ansari on Daughter’s Ex In-Laws’ Cold Behaviour

اداکارہ نے مزید بتایا کہ نریمان ایک سنگل مدر کی حیثیت سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، وہ ہمیشہ سے ہی سنگل مدر ہی تھیں کیونکہ شادی ہونے کے بعد بھی ان کا سابق شوہر گھر کے اخراجات میں حصہ نہیں لیتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹی اور داماد دونوں کو انہوں نے ہی گھر لے کر دیا تھا اور اس کا داماد نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔