مرد خواتین کے مقابلے میں کم کیوں جیتے ہیں؟ تحقیق میں اہم حقائق سامنے آگئے

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا کہ سماجی طور پر تنہا رہنے والے مردوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 41 فیصد زیادہ پایا گیا


ویب ڈیسک November 06, 2026

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کی اوسط عمر مردوں سے زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ نئی تحقیق میں اس فرق کے پیچھے چھپی کئی اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق، برطانیہ میں مرد خواتین کے مقابلے میں اوسطاً تقریباً 4 سال کم زندہ رہتے ہیں جبکہ عالمی سطح پر یہ فرق تقریباً 4.8 سال ہے۔

25 Fun Facts About What Makes Men and Women Different - Ask The Scientists

مردوں کی عمر کم ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

طبی جریدے دی لینسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مردوں کی نسبتاً کم اوسط عمر کے پیچھے صرف جینیاتی فرق نہیں بلکہ طرزِ زندگی اور معاشرتی رویے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی، شراب نوشی، مالی پریشانیاں، بے روزگاری اور بیماری کی علامات کو نظرانداز کرنا مردوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

11 Signs of Death and Ways to Help Your Loved Ones

تنہائی بھی زندگی کے لیے خطرہ!

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا کہ سماجی طور پر تنہا رہنے والے مردوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 41 فیصد زیادہ پایا گیا، جبکہ خواتین میں یہ شرح 25 فیصد تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرد اکثر اپنی بیماریوں اور ذہنی پریشانیوں پر کھل کر بات نہیں کرتے جس کے باعث بروقت علاج میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

The hidden health risks of loneliness in men | UCLA Health

مرد اپنی زندگی کیسے طویل بنا سکتے ہیں؟

Happy white man Images - Free Download on Magnific (formerly Freepik)

ماہرین نے مردوں کو باقاعدہ ورزش، متوازن غذا، تمباکو نوشی سے پرہیز اور صحت کے مسائل پر بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ دوستوں اور خاندان سے مضبوط تعلقات قائم رکھنا اور ذہنی دباؤ پر کھل کر بات کرنا بھی بہتر صحت اور طویل زندگی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔