عام دہی اور گریک یوگرٹ میں فرق جانیے، کیا یہ واقعی زیادہ صحت بخش ہے؟

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ذائقوں والی گریک یوگرٹ میں اضافی چینی کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے


ویب ڈیسک November 06, 2026

دہی ہماری روزمرہ غذا کا اہم حصہ ہے، لیکن آج کل بازار میں دستیاب مہنگا گریک یوگرٹ بھی صحت کے حوالے سے سنجیدہ افراد میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا گریک یوگرٹ واقعی عام دہی سے زیادہ فائدہ مند ہے؟

ماہرِ غذائیت ڈاکٹر ایلین کینڈے نے دونوں اقسام کے دہی کے غذائی فوائد اور فرق کی وضاحت کی ہے۔

What is the difference between regular yogurt and Greek yogurt? | The Times  of India

عام دہی اور گریک یوگرٹ میں کیا فرق ہے؟

گریک یوگرٹ عام دہی سے اضافی پانی اور چھینے کو الگ کر کے تیار کیا جاتا ہے جس کے باعث یہ زیادہ گاڑھا اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 100 گرام گریک یوگرٹ میں تقریباً 8 سے 10 گرام پروٹین ہوتا ہے، جبکہ عام دہی میں یہ مقدار 3 سے 4 گرام ہوتی ہے۔

Greek yogurt vs. regular yogurt: Which one is healthier? - The Times of  India

گریک یوگرٹ کن افراد کے لیے بہتر ہے؟

زیادہ پروٹین ہونے کے باعث یہ دہی ورزش کرنے والوں، کھلاڑیوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ پٹھوں کو مضبوط رکھنے اور زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

Homemade Plain Greek Yogurt

خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ذائقوں والی گریک یوگرٹ میں اضافی چینی کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے، اس لیے بغیر چینی والا سادہ دہی بہتر انتخاب ہے۔

بہتر انتخاب کیا؟

یہ عام دہی سے تین سے چار گنا مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق عام گھریلو دہی بھی پروٹین، کیلشیم اور دیگر ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے، اس لیے ہر شخص کے لیے مہنگا دہی خریدنا ضروری نہیں۔