امریکی ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر 9 نومبر 2026 سے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں اسٹیفن ملر کو اپنا قابلِ اعتماد مشیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوسی وائلز ٹرمپ کے سیاسی امور کے شعبے میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
امریکی صدر نے سوسی وائلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف آف اسٹاف کے طور پر بہترین کام کیا ہے۔