شاد باغ اور مصری شاہ میں خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث تین ملزمان گرفتار ہوگئے.
شاد باغ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی پر تشدد کیا. شاد باغ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم الماس کو گرفتار کر لیا.
شاد باغ پولیس نے مزید کاروائی کرتے خاتون کی درخواست ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا.
ملزم نے بیٹوں کے سامنے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا. اسی طرح مصری شاہ میں ساتھیوں کے ہمراہ 13 سالہ لڑکی سے فحش حرکات اور زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار ہوا.
ملزم اپنے کزنوں کے ہمراہ لڑکی کو ورغلا کر سامنے والے گھر میں لے گیا. پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعہ کے مرکزی ملزم ایان کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن کے حوالہ کر دیا
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.