احمد تنویر اور احتشام کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ قیصر ریاض کی عدالت میں پیش کیا گیا.
عدالت نے ملزمان کا تین روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا. ملزمان تین روزہ مزید جسمانی ریمانڈ پر تھانہ اچھرہ پولیس کے حوالے کردیا. ملزمان کو 10 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا.
مدعی مقدمہ نے شناخت پریڈ پر ملزم احمد تنویر اور احتشام کو شناخت کر رکھا ہے. عدالت نے آج ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا.
ملزم احمد تنویر کو ڈیانا زیادتی کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا. عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا.