پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر 

طیب عارف، علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں


ویب ڈیسک November 07, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال، نوجوان فاسٹ بولر علی شبیر، بیٹر محمد طیب عارف اور فاسٹ بولر ثاقب خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

طیب عارف، علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ تینوں کھلاڑی 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پیٹرنز الیون کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں جبکہ علی عثمان اور عبداللہ فضل کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد سلیمان، محمد طٰہٰ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔