وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے راولپنڈی میں برطانیہ کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر 52 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق برطانیہ کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر 52 لاکھ روپے وصول کرنے والی گرفتار ملزمہ نے 10 لاکھ روپے لے کر جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمہ نے شادی کے ذریعے برطانیہ کا ویزا دلوانے کا وعدہ کیا اور جعلی نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ سے 20 لاکھ روپے برآمد، باقی رقم کی بازیابی اور دیگر افراد کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔