چکرا گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے


محمد شاہ میر خان November 08, 2026

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔