خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، فی کلو 700 روپے تک فروخت

ایل پی جی ایسوسی ایشن کا حکومت سے ٹھیکہ داری سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ


وصال یوسفزئی November 08, 2026

پشاور:

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، ایل پی جی فی کلو 600 سے 700 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر رحمان نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ٹھیکہ داری سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پرانا ٹھیکہ داری نظام ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا سے ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔