لاہور: موٹروے ایم ٹو پر تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی بس کو حادثہ، 5 افراد زخمی

بس لاہور کے علاقے رائیونڈ سے پشاور جا رہی تھی، موٹروے پولیس


سید مشرف شاہ November 08, 2026
—فائل فوٹو

لاہور:

موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر شیخوپورہ کے قریب تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق بس لاہور کے علاقے رائیونڈ سے پشاور جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر موصول ہوئی جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے جبکہ افسران موقع پر موجود اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی ایریا موبائل بھی جائے حادثہ پر موجود ہے، سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم صورتحال کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔