’ ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغام

آصف زرداری، شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری  کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا


ویب ڈیسک November 08, 2026

صدر مملکت  آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے پُر مسرت موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  قومی زندگی کا لازمی حصہ قرار دے دیا۔

صدر  مملکت آصف علی زرداری ارو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب  سے دیوالی کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری  کیلئے دِلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

صدر زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےہندو برادری کیلئے جاری پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے، ملک کی سماجی، ثقافتی، اقتصادی ترقی میں ہندو برادری کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔

انھوں نے مزید کہا گیا معاشرے میں متنوع ثقافتی،  مذہبی روایات قابل قدر معاشرتی اثاثہ ہیں اور پاکستان اپنی مذہبی و ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے۔