بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد قومی ٹیم کے بیٹر حمزہ ظہور کا شاندار انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ میں حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے گراؤنڈ میں ہی سجدہ کیا اور پھر اپنی جیت سے ایک پرچی نکال کر دکھائی جس نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
پاکستانی بیٹر نے شاندار انداز میں جشن منایا اور پھر اچانک اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک پرچی نکالی جس پر لکھا تھا کہ
‘‘Tomorrow match, 50 in shaallah, Hamza zahoor, I'm best’’
حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، انہوں نے نہ صرف سنچری بنائی بلکہ میچ کا فیصلہ کن رنز بھی چوکا لگا کر کیا، اور یوں اپنی شاندار اننگز کو پاکستان کی فتح کے ساتھ یادگار بناتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔
اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرایا جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کے گزشتہ سیزن میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔