کراچی: لانڈھی اور گڈاپ سٹی میں زہریلی چیز پینے کے واقعات، دو خواتین جاں بحق

جاں بحق ہونے والی لڑکی گڈاپ سٹی تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی


اسٹاف رپورٹر November 09, 2026

کراچی:

لانڈھی اور گڈاپ سٹی پر زہریلی چیز پینے سے ایک خاتون اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے لانڈھی ریلوے اسٹیشن بینظیر سوسائٹی کے فلیٹ نمبر 5 میں پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ اقصیٰ زوجہ انس کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے بقائی ٹول پلازہ کے قریب گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی لڑکی گڈاپ سٹی تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ عذرا دختر اکرم کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او گڈاپ سٹی ممتاز مروت سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔