انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے حمزہ ظہور نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اسکور کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بڑے میچ کے ہیرو حمزہ ظہور نے کہا کہ میچ سے پہلے پرچی پر لکھا کہ جہاں موقع ملا اچھی کارکردگی دکھائیں گے، لیکن غلطی سے آج میچ کے بعد پچھلے میچ کی لکھی ہوئی پرچی دکھادی۔
یاد رہے کہ سنچری کے بعد حمزہ ظہور نے شاندار انداز میں جشن منایا اور گراونڈ میں ہی سجدہ کیا اس کے بعد اپنی جیب سے پرچی نکالی تھی جس پر لکھا تھا کہ
‘‘Tomorrow match, 50 in shaallah, Hamza zahoor, I'm best’’
کرکٹر نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وضاحت کی کہ یہ پرچی پچھلے میچ کی تھی جو میں جیب میں غلطی سے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
اس میچ کے دوران حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جس کی بدولت بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔