81 فیصد طلبہ کا اے آئی ،کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی کی طرف رجحان

دوسر ے نمبر پر بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، تیسرے پر نیچرل سائنسز


یوسف عباسی November 09, 2026

لاہور:

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کا علم وفہم کے حصول میں جاری رجحان تبدیل 81فیصد کا پسندیدہ ڈسپلن کمپیوٹر سائنس،آئی ٹی اور اے آئی بن گیا ، دوسر ے نمبر پربزنس ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ سائنسز ، تیسرے نمبر پرنیچرل سائنسز اور میتھمیٹکس ،چوتھے پر پسندی ڈسپلن،میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز،پانچویں پر سوشل سائنسز اور ہیومینیٹیز ،چھٹے پر انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی جبکہ ساتویں پر لاء ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن اور حالیہ تعلیمی رجحانات کے مطابق سب سے زیادہ رجحان اور طلب کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)، اے آئی میں ہوئی۔

ملک میں اس وقت تقریباً 30 لاکھ سے زائد طلبہ یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے ایک تہائی (10 لاکھ سے زائد) طلبہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں سے وابستہ ہیں۔

ملک کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے رجحان کے لحاظ سے مقبول ترین ڈسپلنز (شعبہ جات) کیفہرست میں نمبرون پوزیشن پرکمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (CS & IT) ہے جوموجودہ دور میں ملک کا سب سے مقبول اور تیزی سے پھیلتا ہوا ڈسپلن بن چکا ہے۔

جس کے ذیلی شعبہ جات میں سافٹ ویئر انجینئرنگ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، ڈیٹا سائنس، اور سائبر سکیورٹی شامل ہیں۔

بزنس ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ سائنسز دوسرے نمبر پر ہے کارپوریٹ سیکٹر، بینکنگ اور اپنے کاروبار (Entrepreneurship) کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے یہ شعبہ ہمیشہ کی طرح اب بھی دوسرے بڑے رجحان کے طور پر قائم ہے۔

جس کے ذیلی شعبے میں BBA، اکاؤنٹنگ اینڈ فائنانس ، مارکیٹنگ، اور MBA شامل ہیں۔ نیچرل سائنسز اور میتھمیٹکس تیسرے نمبر پر ہے ،ملک میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق 4 لاکھ سے زائد طلبہ ان شعبوں میں پڑھ رہے ہیں۔

اس ذیلی شعبے میں فزکس، کیمسٹری، میتھمیٹکس، اور بائیوٹیکنالوجی شامل ہیں۔چوتھے نمبرپر میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسزایم بی بی ایس ) کے علاوہ ذیلی شعبے میں فارمیسی ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی ، اور نرسنگ وغیرہ شامل ہیں۔پانچویں نمبر پر سوشل سائنسز اور ہیومینیٹیز ،اسکے ذیلی شعبے سائیکالوجی (نفسیات)، انٹرنیشنل ریلیشنز (IR)، میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن، اور انگریزی ادب۔شامل ہیں،چھٹے نمبر پر انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی ہے اسکے ذیلی شعبے میں الیکٹریکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، اور مکینیکل انجینئرنگ جبکہساتویں نمبرپر لاء ہے۔