کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے ہونے والی پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں رئیس امروہی پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کی زد میں آکر 24 سالہ ہادی خان زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا رضاکاروں نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کی نوعیت اور فائرنگ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔