لاہور:
ہیر کے علاقے رکھ بگوٹھا گاؤں میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے دو افراد قتل کر دیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں جنہوں نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کی، فریقین کے مابین پہلے سے مخالفت چل رہی تھی۔
مقتولین کی شناخت سعید اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ مقتول سعید ہیر گاؤں کا رہائشی ہے جو اپنی بہن کو ملنے آیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔