افغان طالبان رجیم آزادی صحافت پر قدغنیں، صحافیوں کو دھمکیوں کا سامنا

اب تک 77 سے زائد افغان صحافی گرفتار اور قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکے ہیں


ویب ڈیسک November 09, 2026

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی تحقیق نے افغان طالبان رجیم کے صحافیوں پر منظم جبر اور سنسرشپ کا پردہ چاک کر دیا.

طالبان رجیم کے حق میں پروپیگنڈا اور مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے تقریباً 1500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا.

عالمی میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق طالبان انٹیلی جنس کا ڈائریکٹوریٹ 015 صحافیوں کی نگرانی میں مرکزی کردار بن چکا ہے.

آن لائن  مہمات اور سوشل میڈیا پر خبریں پھیلانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ 015 کو 7کروڑ افغانی سے زائد کا بجٹ دیا گیاہے.

اگست 2021 سے اب تک 77 سے زائد افغان صحافی گرفتار اور قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکے ہیں.

افغانستان میں طالبان رجیم آزادی صحافت پر 20سے زائد غیر قانونی پابندیاں عائد کر چکی ہے .