اسٹیو اسمتھ کی گردن کی انجری میں بہتری، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واپسی متوقع

آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے بتایا کہ اسمتھ نے نیویارک میں ماہر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ہے


ویب ڈیسک November 09, 2026

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے گردن کی انجری کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کروالیا جس کے بعد ان کی صحت میں بہتری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

اسٹیو اسمتھ کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران گردن میں تکلیف ہوئی تھی۔ اسکین میں گردن کے ایک جوڑ کی انجری کی تصدیق ہوئی جس کے باعث وہ آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔

آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے بتایا کہ اسمتھ نے نیویارک میں ماہر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ہے اور انجری کی اصل وجہ جاننے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ انہیں امید ہے کہ اسمتھ شیفلڈ شیلڈ کے پانچویں راؤنڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے کوئنزلینڈ کے خلاف کھیل سکیں گے۔

اسمتھ آئندہ ہفتے سڈنی واپس آئیں گے جہاں ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واپسی متوقع ہے۔