بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے دیوالی کے موقع پر اہلخانہ کے ساتھ خوشیاں منائیں اور معروف پنجابی گلوکار دلیر مہندی کے مقبول گانے ’’بولو تا را را‘‘ پر رقص کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
امرتسر میں ہونے والی تقریبات میں روایتی پوجا، موسیقی اور رقص شامل تھا، تاہم ابھیشیک کی بہن کومل شرما کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوگئی جس میں وہ اہلخانہ کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کومل نے ویڈیو کے ساتھ’بولو تا را را‘ کا کیپشن لکھا۔
دوسری جانب ابھیشیک شرما نیوزی لینڈ کے خلاف کامیاب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے بعد بھارت اے اسکواڈ میں شامل ہوگئے جو 19 سے 29 نومبر تک دوحہ میں ہونے والے اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں شرکت کرے گا۔ تلک ورما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ویبھو سوریاونشی، رنکو سنگھ اور پربھسمرن سنگھ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔