پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، انصار الاسلام نے جے یو آئی سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی

جے یو آئی کے رہنماء بھی مفتی محمود مرکز میں موجود رہنے لگے ہیں


اسٹاف رپورٹر November 09, 2026

پشاور:

رنگ روڈ پشاور میں جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ تجاوزات کی زد میں آنے اور اضافی تعمیرات مسمار کرنے کی اطلاعات کے بعد تنظیم انصارالسلام کے رضاکاروں نے سیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لیں۔

اطلاعات ہیں کہ جے یو آئی کے رہنماء بھی مفتی محمود مرکز میں موجود رہنے لگے ہیں تاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹ سکیں۔

گورنر راج کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے رنگ روڈ پر بھی کئی تعمیرات مسمار کی گئی ہیں مفتی محمود مرکز کے فرنٹ کا حصہ بھی تجاوزات کی زد میں آنے کی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ روز پی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے جے یو آئی کے اردگرد نشانات لگادیے گئے لیکن مفتی محمود مرکز پر نشانات نہیں لگائے گئے۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ تجاوزات کی زد میں آنے والے حصے کو مسمار کیا جائے گا جس پر جے یو آئی کی صوبائی قیادت نے مرکز کی سیکورٹی تنظیم انصاالسلام کے رضاکاروں کو سونپ دی ہیں رضاکاروں نے مرکز کو حصار میں لے لیا ہے۔