کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر فائیواسٹار سے حیدری کی جانب جاتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں تقریباً 25 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے ان کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے۔
تلاش ایب کے ذریعے جاں بحق ہونے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی ذمے دار گاڑی اور اس کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے ۔