فرانس نے سپر مارکیٹوں کے ریفریجریٹرز ہیک کرنے کا الزام ایران پر عائد کردیا، جوابی کارروائی کا اعلان

سینکڑوں کاروباری مراکز کے فریج اور فریزرز کا درجہ حرارت تبدیل کرکے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا گیا


ویب ڈیسک November 10, 2026

فرانس نے ملک بھر میں سپر مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے ریفریجریشن سسٹمز کو سائبر حملوں کے ذریعے ناکارہ بنانے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا ہے۔

فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی سائبر یونٹ ملوث تھی، جس نے سینکڑوں کاروباری مراکز کے فریج اور فریزرز کا درجہ حرارت تبدیل کرکے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے پیرس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ تحقیقات سے تصدیق ہوئی ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے سائبر حملوں کو غیر معمولی پیمانے اور جارحیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اس کارروائی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس یورپی یونین کے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر حملوں میں ملوث ایرانی اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔

فرانسیسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر اضافی سرکاری اور غیر اعلانیہ اقدامات بھی کرسکتی ہے.