پشاور میں معروف فٹبالر کا سر عام قتل

فٹبالر منظور حسین کے قتل کا مقدمہ تھانہ تہکال میں درج کرلیا گیا


احتشام خان November 10, 2026

پشاور کے علاقے پلوسئ کے میں فٹبالر کو فاریسٹ بازار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود میں واقع فارسٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پلوسی گاؤں کے رہائشی اور معروف فٹبالر منظور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

فٹبالر منظور حسین کے قتل کا مقدمہ تھانہ تہکال میں درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فٹبالر کو دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ فٹبالر قتل کیس میں نامزد تھا اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔