اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کب ہوگی، اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے وضاحت کردی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی ملاقات سے متعلق کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب کو کہا ہے کہ جس دن آپ ملنا چاہتے ہیں، ایک دن پہلے بتا دیں، جس دن لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر ملاقات کا کہیں گے، ملاقات کرا دیں گے۔
نوید حیات ملک کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی جائے گی۔ کل اگر لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر ملنا چاہتے ہیں تو کل ملاقات کرا دیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مزید کہا کہ اب ملاقات کے بعد انہوں نے یقینی بنانا ہے کہ آئندہ سماعت پر اپیلوں پر دلائل دیں گے۔