انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جمعیت علمائے اسلام ف کیجانب سے اسلام آباد میں اجتماعات کے کیس میں 2 ملزمان کا 13 ،13 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے، پولیس نے دونوں مقدمات میں نامزد دو ملزمان رفاقت اور قاری افتخار حسین کو عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزمان کا 13 ،13 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔
تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان نے پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑا کیا، ملزمان نے رہائشی بلاکس میں شہریوں کو محصور کیا، ملزمان سے مزید تفتیش اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ چاہیے۔
پولیس نے تھانہ سنگجانی اور انڈسٹریل ایریا میں مقدمات درج ہیں۔