کسی بھی وزیر کیخلاف کرپشن کی شکایت سامنے آئی تو قسم کھاتی ہوں نہیں بخشوں گی، مریم نواز

کرپشن کیخلاف بیانیے بنانے والوں کو جانتی ہوں، یہ اپنی اگلی ارینجمنٹ کررہے ہیں، انکو اعتراض ہے تواستعفی کیوں نہیں دیتے؟


ویب ڈیسک November 10, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بھرتیوں کے عمل میں مکمل میرٹ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج جہلم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور وظائف دینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہا کہ کرپشن پر کسی بھی وزیر کے خلاف شکایت سامنے آئی تو قسم کھاتی ہوں بخشوں گی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف بیانیے بنانے والوں کی اچھی طرح جانتی ہوں، یہ اپنی اگلی ارینجمنٹ کررہے ہیں، ان کو اعتراض ہے تو استعفی کیوں نہیں دیتے؟

مریم نواز کاکہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی تربیت ہی ایسے ماحول میں ہوئی کہ یہ کہتے تھے کہ کتنی رشوت لینی ہے ، اب بھاگ کر باہر بیٹھے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی سیاست میں فعال کردار ادا کریں اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں بھی بے مثال ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہسپتالوں اور سکولوں کے قیام سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کینسر کے ہسپتال قائم کیے جا رہے ہیں، صوبے بھر میں تین سو نواز شریف اسکولز آف ایمیننس قائم کیے جا رہے ہیں۔