شادی نہ ہونے پر پیسے واپس! ڈیٹنگ ایپ کی انوکھی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ عام ڈیٹنگ ایپس کے برعکس اس میں صارف کو ایک وقت میں صرف ایک شخص سے رابطے کی سہولت دی جاتی ہے


ویب ڈیسک November 10, 2026

چین میں ایک ڈیٹنگ ایپ نے شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایسی منفرد پیشکش متعارف کرائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’لیانگپائی اے آئی‘ نامی ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر صارف تین سال کے اندر شادی نہیں کر پاتا تو اسے ادا کی گئی فیس واپس کر دی جائے گی۔

اس ایپ کی سالانہ ممبرشپ فیس 2 ہزار چینی یوآن ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عام ڈیٹنگ ایپس کے برعکس اس میں صارف کو ایک وقت میں صرف ایک شخص سے رابطے کی سہولت دی جاتی ہے، تاکہ دونوں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

مصنوعی ذہانت رشتہ کیسے تلاش کرتی ہے؟

صارف کو ابتدا میں مصنوعی ذہانت سے 20 منٹ گفتگو کرنا ہوتی ہے جس میں تعلیم، ملازمت، دلچسپیوں، شخصیت اور شریکِ حیات سے توقعات کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپ پر 35 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس کی کامیابی کی شرح تقریباً 9 فیصد بتائی گئی ہے۔