پی پی کی خاتون مرکزی رہنما فریال تالپور کے لاہور میں ڈیرے، اہم پارٹی اجلاس

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور پنجاب کے تنظیمی عہدیداران کی شرکت، سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال


افضال طالب November 11, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر مرکزی رہنما فریال تولپور نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے جہاں اُن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیرِ صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور پنجاب کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف، سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن، جنرل سیکریٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ اور شہزاد سعید چیمہ شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ رانا فاروق، چوہدری محمد ریاض، ندیم اصغر کائرہ، پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری اور دیگر رہنماؤں ایم پی ایز نرگس فیض ملک، نیلم جبار اور عائشہ چوہدری،  سہیل انور سیال اور رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید بھی موجود تھیں۔

اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مطابق فریال تالپور کے دورۂ لاہور کے دوران پارٹی رہنماؤں، تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔