گلشن معمار میں ڈاکو اسلحے کے زور پر پیٹرول پمپ کے ملازم سے 40 لاکھ روپے نقدی رقم لوٹ کر فرار

ہیڈ محرر ملک طفیل نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے


یاسین جبلپوری November 12, 2026

کراچی:

گلشن معمار میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر پیٹرول پمپ کے ملازم سے 40 لاکھ روپے نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری کے مطابق پیٹرول پمپ سے نقدی رقم لے کر نکلا تھا کہ 4 مسلح ملزمان نے روکا اور اسلحےکے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔

ہیڈ محرر ملک طفیل نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں ۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہے ۔